فکر اقبال نے تاریخ کے ساتھ برصغیر کے جغرافیہ کو بھی تبدیل کیا ہے، مقررین کا پنجاب یونیورسٹی میں اظہار خیال

منگل 23 اپریل 2019 21:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2019ء) فکر اقبال نے صرف تاریخ ہی نہیں بدلی بلکہ برصغیر کے جغرافیہ کو بھی تبدیل کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار شعبہ اردو پنجاب یونیورسٹی اورینٹل کالج کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی علامہ اقبال بین الاقوامی کانفرنس میں کیا گیا۔ شعبہ اردو کے زیر اہتمام ہونے والی اس کانفرنس میں پاکستان، ایران، ترکی، جاپان اور ہانگ کانگ سے آئے ہوئے مندوبین نے شرکت کی۔

اس موقع پر ترکی کے قونصلر جنرل عامر اوزبے، ڈائریکٹر ترک ثقافتی مرکز الاش ارتاش، تہران یونیورسٹی ایران کے پروفیسر ڈاکٹر محمد کیومرثی، ڈاکٹر علی بیات، ڈاکٹر وفایزدان منش، ڈاکٹر علی کاؤسی نژاد، جاپان سے ہاروکا اوبی ناتا، ہانگ کانگ سے لیونگ پی نگان نے شرکت کی اور اپنے مقالات پیش کیے۔

(جاری ہے)

ڈین کلیہ علوم شرقیہ پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم مظہر، پرنسپل اورینٹل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد فخر الحق نوری، پروفیسر ایمریطس ڈاکٹر خواجہ محمد زکریا، سابق ڈائریکٹر اقبال اکادمی محمد سہیل عمر، معروف دانش ور ڈاکٹر خورشید رضوی، ڈاکٹر سید محمد اکرم شاہ اکرام، ڈاکٹر رفیع الدین ہاشمی، ڈاکٹر اشفاق احمد ورک نے بھی مقالات پیش کیے۔

کانفرنس میں علم و ادب سے دلچسپی رکھنے والی شخصیات اور طلبہ وطالبات کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔ پنجاب یونیورسٹی کے اساتذہ صدر شعبہ اردو ڈاکٹر زاہد منیر عامر، ڈاکٹر محمد کامران، ڈاکٹر ضیاء الحسن، ڈاکٹر بصیرہ عنبرین، ڈاکٹر عارفہ شہزاد، ڈاکٹر انیلا سلیم، ڈاکٹر آصف علی چٹھہ، ڈاکٹر نوشینہ سلیم، شاہد محمود گل نے بھی کانفرنس میں شرکت کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں