لاہور، تین ماہ کے دوران ایل ڈی اے سٹی کے لئے تقریباً 14سوکنال اراضی پیش کر دی گئی

بدھ 24 اپریل 2019 23:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2019ء) سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق ایل ڈی اے سٹی کے 9ہزار فائل ہولڈرز کو پلاٹ دینے کے لئے ڈویلپمنٹ پارٹنرز نے تین ماہ کے دوران تقریباً 14سو کنال اراضی پیش کر دی جومقرر کردہ ہدف 1124کنال سے تقریبا ً پونے تین سوکنال زیادہ ہے۔اراضی کے ایل ڈی اے کے نام انتقال کے لئے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی گورننگ باڈی نی13ہزار کنال سے زائد اراضی پر مشتمل ایل ڈی اے سٹی فیز ون کے لے آ?ٹ پلان کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت ڈویلپمنٹ ایریا ون میں دو کنال کے 85‘ایک کنال کے 2288‘دس مرلے کے 4231اور پانچ مرلے کے 4793پلاٹ بنا ئے جائیں گے۔

اس کے علاوہ یہاں کمرشل سرگرمیوں ‘مفاد عامہ کی جگہوں ‘پارکوں اور کھلی جگہوں اور قبرستان کے لیے بھی اراضی مختص کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں