نو تعمیر شدہ شیلٹرز ہوم میں مسافروں کی منتقلی کا عمل شروع کر دیا گیا

جمعرات 25 اپریل 2019 00:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2019ء)صوبائی دارالحکومت میں سرکاری اراضی پر تعمیر کئے گئے شیلٹرز ہوم میںمسافروں کی منتقلی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

حکومت کی جانب سے دوسروں سے شہروں سے آنے والے مسافروں اور مزدوروں کیلئے عارضی شیلٹرز ہوم بنائے گئے تھے تاہم وزیر اعظم کی ہدایت پر سرکاری اراضی پر مستقل شیلٹرز ہوم کی تعمیر بھی شروع کی گئی تھی ۔ لاری اڈا بادامی باغ میں شیلٹر ہوم کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد مسافروں کی منتقلی کا عمل شروع کر د یا گیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں