آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام کے پاکستان کی معیشت پر اچھے اثرات مرتب ہوں گے، چوہدری محمد عدنان

پیر 27 مئی 2019 15:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2019ء) پارلیمانی سیکرٹری ریونیو چوہدری محمد عدنان نے کہا ہے کہسال2020 استحکام کا سال ہے،ہم نے اپنی معیشت کو آگے لے جانا اور اسے پائیدار بنیادوں پر کھڑا کرنا چاہتے ہیں۔ جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہاکہ احساس پروگرام کی رقم100 ارب روپے سے بڑھا کر 180 ارب کی جارہی ہے، رواں سال سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کا حجم 6 سو ارب سے بڑھا کر 925 ارب روپے کیاجارہا ہے تاکہ بنیادی ڈھانچے اور ترقیاتی منصوبے مکمل ہوسکیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قومی عزت،وقار اور سرحدوں کی حفاظت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا اور پاکستان کی عوام کی حفاظت کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، ترقی کا سفر پوری قوم مل کر کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام کے پاکستان کی معیشت پر اچھے اثرات مرتب ہوں گے،معاشرے کے کمزور طبقات کو مہنگائی کے اثرات سے بچانے کیلئے پالیسی مرتب کی جا رہی ہے، بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی صورت میں حکومت 75 فیصد صارفین جو 300 یونٹ سے کم بجلی استعمال کررہے ہیں پر کوئی بوجھ نہیں ڈالے گی ،گیس قیمتوں میں اضافے کی صورت میں 40 فیصد صارفین کو تحفظ فراہم کیا جائے گا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں