لاہور ، فیروز پور روڈ پر واقعہ کیمپ جیل کے بالمقابل دو موٹر سائیکل سوار نوجوانوں کی گاڑی پر فائرنگ سے ایک کار سوار ہلاک جبکہ چار شدید زخمی ہو گئے

پیر 17 جون 2019 20:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جون2019ء) فیروز پور روڈ پر واقعہ کیمپ جیل کے بالمقابل دو موٹر سائیکل سوار نوجوانوں کی گاڑی پر فائرنگ سے ایک کار سوار ہلاک جبکہ چار شدید زخمی ہو گئے۔ جنہیں فوری طبی امداد کے لئے سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جہاں زخمیوں میں سے ایک کی حالت خطرے میں بتائی جاتی ہے۔ فائرنگ کا یہ واقعہ اتوار کی رات گئے پیش آیا۔

(جاری ہے)

جب ایک موٹر سائیکل پر سوار دو نامعلوم افراد نے وہاں سے گزرنے والی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ جس کے نتیجے میں کار میں سوار شیرا کوٹ کا رہائشی سہیل موقعہ پر ہی دم توڑ گیا اور چار کار سوار افراد شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کے مطابق وہ گھومنے کی غرض سے وہاں سے گزر رہے تھے۔ تھانہ لٹن روڈ پولیس نے مقدمہ درج کر کے جائے وقوعہ پر نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کی مدد حاصل کر لی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں