سیلاب اور بارشوں کے نتیجے میں ملک بھر مجموعی طور پر 220افراد جاں بحق ہوئے‘ ترجمان این ڈی ایم اے

خیبر پختوانخواہ میں 69 افراد جاں بحق ہوئے ،ملک بھر میں مجموعی طور پر 163 افراد زخمی ہوئے

پیر 19 اگست 2019 19:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2019ء) یکم جولائی سے 18 اگست کو ہونے والی بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کردیئے گئے۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق سیلاب اور بارشوں کے نتیجے میں ملک بھر مجموعی طور پر 220افراد جاں بحق ہوئے۔سیلاب اور بارشوں سے خیبرپختونخوا ہ میں سب سے زیادہ جانی نقصان ہواجہاں بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں 69 افراد جاں بحق ہوئے۔

حالیہ بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں مجموعی طور پر 163 افراد زخمی ہوئے۔

(جاری ہے)

بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں 384 گھروں کو جزوی جبکہ 271 گھر مکمل طور پر تباہ ہوئے۔ حالیہ بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں تین بجلی گھروں کو نقصان پہنچا۔ این ڈی ایم اے نے بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ایک ہزار تین سو اکتیس کمبل تقسیم کیے۔ این ڈی ایم اے نے 4.25ٹن خوراک تقسیم کی۔ ترجمان این ڈی ایم اے نے مزید بتایا ہے کہ دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب متوقع ہے۔ دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ کے مقام پر درمیانے سے اونچے درجے کا سیلاب جبکہ دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب متوقع ہے۔ ملک کے تمام دریاں میں نچلے درجے کا سیلاب متوقع ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں