صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی اور ڈپٹی کمشنر وہاڑی عرفان علی کاٹھیا کا تحصیل آفس میلسی کا دورہ

پاکستان کو سرسبزوشاداب بنانے کیلئے شجرکاری مہم کے تحت تحصیل آفس کے احاطے میں پودا لگایا اور ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے دعا کی

بدھ 16 اکتوبر 2019 22:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2019ء) صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانز یب خان کھچی اور ڈپٹی کمشنر وہاڑی عرفان علی کاٹھیا نے تحصیل آفس میلسی کا دورہ کیا ۔اس موقع پر انہوں نے پاکستان کو سرسبزوشاداب بنانے کیلئے شجرکاری مہم کے تحت تحصیل آفس کے احاطے میں پودا لگایا اور ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے دعا کی۔صوبائی وزیر جہانزیب کھچی اور ڈپٹی کمشنرعرفان علی کاٹھیا نے اراضی ریکارڈ سنٹر کا بھی دورہ کیا اور اراضی ریکارڈ سنٹر میں موجود سائلین کے مسائل دریافت کئے۔

انہوں نے انتظامیہ کو سائلین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت کی۔دریں اثناء صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانز یب خان کھچی اور ڈپٹی کمشنرعرفان علی کاٹھیا نے ریلوے روڈ میلسی پر پودے لگا کر گرین بیلٹ کاافتتاح بھی کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صوبائی وزیر جہانزیب خان کھچی نے کہا کہ درخت ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے اور آکسیجن کی فراہمی کا بڑاذریعہ ہیں۔

ہمیں اجتماعتی کاوشوں سے شجر کاری مہم کو کامیاب بنانا ہے اور شجر کاری کی اہمیت و افادیت کے حوالے سے عوام الناس کو بھر پور آگاہی دینا ہے۔ بعدازاں صوبائی وزیر جہانز یب خان کھچی اور ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیانے ڈی پی ایس میلسی کیلئے مختص کی گئی اراضی کا دورہ کیا اورڈی پی ایس کے قیام کے سلسلے میں کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا ۔

اس موقع پر صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب کھچی نے ہدایت کی کہ عارضی طور پر ڈی پی ایس کی کلاسز کا اجراء کنال ریسٹ ہائوس کی عمارت میں کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ میلسی میں ڈی پی ایس سکول کے قیام سے بچوں کومعیاری تعلیم کے حصول کے مواقع میسر آئیں گے۔ اس موقع پر ضلعی انتظامیہ، محکمہ تعلیم، زراعت اور انہار سمیت متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں