کمشنر انکم ٹیکس عاصم مجید خان نے کہا کہ دستاویزی معیشت کو فروغ دینا ناگزیر ہے،کمشنر انکم ٹیکس
تاجر برادری کا تعاون بہت اہم ہے، لاہور چیمبر کے پلیٹ فارم پر تاجروں سے بات چیت کو تیار ہیں،عاصم مجید خان کی لاہور چیمبر کے عہدیداران سے ملاقات
جمعرات 17 اکتوبر 2019 21:57
(جاری ہے)
کمشنر نے کہا کہ ٹیکس مشینر اور تاجر برادری کے درمیان اعتماد سازی بہت ضروری ہے، ہر ایک کو ٹیکس ادائیگی کے ذریعے اپنا اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے بینک اکائونٹس تک رسائی اور آڈٹ کے حوالے سے اچھے اقدامات اٹھائے ہیں۔ انہوں نے لاہور چیمبر سے اتفاق کیا کہ ریفنڈز کی ادائیگی جلد از جلد ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹ ٹیکسز میں اضافہ ٹیکسوں کی شرح سنگل ڈیجٹ تک لاسکتا ہے۔ لاہور چیمبر کے صدر عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے اہلکاروں کے صوابدیدی اختیارات کا ناجائز استعمال بند ہونا بہت ضروری ہے کیونکہ ان کی وجہ سے بہت سے مسائل پیدا ہورہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ریفنڈز کا زیادہ دیر تک پھنسے رہنا بہت سے مسائل کی وجہ ہے، حکومت تمام سیکٹرز کے ریفنڈز فوری طور پر ادا کرے اور ایسا نظام وضع کرے کہ کاروباری برادری کو ریفنڈز بلارکاوٹ ملتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سپلائی پر ٹریڈرز سے 4.5% کی شرح سے ٹریڈرز سے ود ہولڈنگ ٹیکسوصول کرلیتی ہے جو کہ ایڈجسٹ نہیں ہوتا، اس اس کی شرح میں کمی کی جائے اور اس کو ٹریڈرز کے لئے بھی ایڈجسٹ کے قابل بنادیا جائے۔ ٹرن اوور ٹیکس جس کی شرح 1.5% ہے اسے بھی کم کیا جائے اور ٹریڈرز کے پاس یہ آپشن ہونی چاہئے کہ وہ فکسڈ ٹیکس سکیم یا ٹرن اوور کی آپشن سے استفادہ کرسکیں۔ مزید برآں فکسڈ ٹیکس سکیم کی بنیاد کورڈ ایریا کے بجائے ٹرن اوور پر ہونی چاہئے ،ٹرن اوور ٹیکس کا نفاذ 50 ملین پر ہوتا ہے جو کہ بہت کم لمٹ ہے، اسے بڑھایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ 17% سیلز ٹیکس کی شرح بہت زیادہ ہے ، اس شرح کو سنگل ڈیجٹ پر لایا جائے۔ ٹیکس فارم آسان ،سادہ اور ایک صفحے پر مشتمل ہونا چاہیے تاکہ سب کی سمجھ میں آسکے۔ انہوں نے تجویز دی کہ ٹیکس نیٹ میں آنے والے نئے لوگوں کو کم از کم چار سالوں کے لئے ٹیکس آڈٹ سے بھی مستثنیٰ قرار دیا جائے کیونکہ اس سے ٹیکس نیٹ میں بھی اضافہ ہوسکے گا جس سے کئی طرح کے عزائم حاصل کرنے میں حکومت کو مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ ایف بی آر نے ٹیکس اکٹھا کرنے کی ذمّہ داری ود ہولڈنگ ٹیکس ایجنٹس پر شفٹ کردی ہے جن میں کاروباری حضرات، کنسلٹنٹس، ایکسپورٹرز،کمپنیاں،پارٹنر شپ فرمیں اور سرکاری محکمے وغیرہ شامل ہیں جو بغیر کسی معاوضے کے ودہولڈنگ ٹیکس اکٹھا کرتے ہیں۔ٹیکس حکام مانیٹرنگ اور لیوی کی ریکوری کے آڈٹ کی آڑ میں انہی ایجنٹس کو ہراساں کرتے ہیں جو سراسر زیادتی ہے،یہ سلسلہ بند ہونا چاہیے۔لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر علی حسام اصغر اور نائب صدر میاں زاہد جاوید احمد نے کہا کہ ریفنڈز میں تاخیر مالی مشکلات کا سبب بن رہا ہے، تاجر برادری ٹیکس کولیکشن میں حکومت کی پارٹنر بننا چاہتی ہے مگر اس کے لیے حکومت کو ہماری تجاویز تسلیم کرنا ہونگی۔ انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر جلد ہی ٹیکس پیئرز ایجوکیشن پروگرام شروع کررہا ہے۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
حرام کی کمائی کھانے سے دعاقبول نہیں ہوتی ‘ ڈاکٹرراغب نعیمی
پنجاب بھر میں 1434 ٹریفک حادثات میں 16 افراد جاں بحق ،1549زخمی ہوئے
وکلا پر تشدد سوچی سمجھی سازش ہے‘سابق صدر لاہور ہائی کورٹ
امت مسلمہ دنیاوی خرافات میں غرق ہوکر اپنی زندگی کا مقصد بھول چکی ہے‘فرز ند قبلہ اول میمون اسعد تمیمی ..
وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پر ملاوٹ کرنے والوں کے گرد شکنجہ سخت
سندھ، کے پی کے اور بلوچستان کو ملانے والے تباہ شدہ پل کی تعمیر شروع
یو ای ٹی لاہور میں ’’خلائی مشن سے خلائی ریسرچ تک‘‘کے موضوع پر ایک روزہ سیمینار
پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے گمشدہ ذہنی معذور بزرگ ورثا سے ملوا دیا
شادی شدہ جوڑوں ،نوجوان نسل کو چھوٹے خاندان کی اہمیت و افادیت بارے آگاہی وقت کا اہم تقاضا ہے‘ثمن رائے ..
لاہورکا رہائشی نوجوان طالب علم پرتگال میں ڈکیتی مزاحمت پر قتل
سیکرٹری داخلہ نورالامین مینگل سے امریکی مشن قونصلیٹ اور اینٹی ٹیررازم اسسٹنس پروگرام کے ماہرین کی ملاقات ..
لاہور ہائیکورٹ نے ٹریبونل جج مقرر نہ کرنے پر ہائیکورٹ رجسٹرار کو کیس سماعت کیلئے مقرر کرنے سے روک دیا
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
صوبے کے عوام کو چور نہ کہا جائے،ایسی گفتگو برداشت نہیں کی جائیگی،علی امین گنڈا پور
-
گورنر سندھ کے معاملے پر ہم نے مسلم لیگ ن سے کوئی گارنٹی نہیں مانگی، خالد مقبول
-
سلطان اذلان شاہ کپ میں پاکستان اورنیوزی لینڈ کے مابین میچ 1-1 گول سے برابر، پاکستان فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب
-
عازمین حج پاکستان کے سفیر بن کر جائیں اور وہاں ڈسپلن کا خیال رکھیں ، چیئرمین سینیٹ
-
چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں سابق وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور وفود کی ملاقاتیں
-
کوپ 29 کے نتیجے میں ترقی پذیر ممالک کو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے مالیاتی ضروریات پورا کرنے میں مدد ملے گی، صدر مملکت آصف علی زرداری
-
وزیرِ اعظم نے سرمایہ کاری بورڈ کو ملک میں سرمایہ کاری اور نئے کاروبار کے آغاز کیلئے مزید آسانیاں پیدا کرنے کا ہدف دے دیا ، ون ونڈو آپریشن کی طرز پر طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت
-
روبینہ خالد نے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں
-
پاکستان کے سیٹلائٹ آئی کیوب قمر نے چاند کے تین چکر کامیابی سے مکمل کرنے کے بعد مدار سے ابتدائی تصاویر بھیج دیں
-
بلاول بھٹو زرداری سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن سینیٹرروبینہ خالد کی ملاقات
-
پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے اورماحول دوست سرمایہ کاری کے فروغ میں پرعزم ہے،دسمبر تک ملکی سطح پر گرین سکوک بانڈز جاری کرنے پر کام کررہے ہیں،وزیرخزانہ محمداورنگزیب
-
ذاتی رنجش،جیٹھ نے دیگر7افراد کیساتھ مل کر خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا