اہم اور مصروف شاہراہوں پر واقعہ سکول و کالجز کے باہر اضافی نفری تعینات

صبح اور چھٹی کے اوقات اسکولز، کالجز کے باہر پارکنگ کی اجازت نہیں ہو گی:سی ٹی او

منگل 12 نومبر 2019 00:06

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 نومبر2019ء) چیف ٹریفک آفیسر لاہور کیپٹن(ر) لیاقت علی ملک نے کہاکہ صبح سکول ٹائم اور چھٹی کے اوقات میں بچوں کو چھوڑتے اور لے جاتے وقت صرف سنگل لین میں پارکنگ کی اجازت ہو گی، ٹریفک بہاؤ میں خلل اور غلط پارک کی گئی گاڑیوں کیخلاف کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔انہوں نے کہاکہ شہر بھر میں سکول و کالجز کے کھلنے سے سڑکوں پر ٹریفک بہاو میں اضافہ ہو گیا ہے،رش کی بڑی وجہ سکو ل و کالجز کا ایک ہی وقت میں کھلنا اور بند ہونا ہے۔

سٹی ٹریفک پولیس شہر میں ٹریفک کی یقینی کو بنانے کیلئے ہمہ کوشاں ہے۔شہر کی اہم اور مصروف شاہراؤں پر واقعہ سکول و کالجزہوم اکنامکس،بیکن ہاؤس گلبرگ،اپواء کالج،کنیئرڈ کالج،لاہور کالج فا ویمن،کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج،گورنمنٹ اسلامیہ کالج سول لائنز سمیت دیگر سکول و کالجز کے گردونواح میں معمول کی ڈیوٹی کے علاوہ50 اضافی وارڈنز تعینات کئے گئے ہیں اس کے علاوہ پٹرولنگ افسران اور سیکٹر انچارجز کو خصوصی ہدایات بھی جاری کیں گئیں ہیں کہ وہ صبح سکول ٹائم اور چھٹی کے اوقات میں پٹرولنگ کو موثر بنائیں۔

(جاری ہے)

سکو ل و کالجز کے باہر لگنے والی ریڑھیوں اور دیگر سٹالز کیخلاف کاروائی کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ سکول و کالجز کے گردونواح میں کوئی تجاوزات قائم نہ ہو جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہو۔انہوں نے مزید سرکل افسران کو ہدایت کی کہ وہ سکول و کالجزکی انتظامیہ سے مل کر ٹریفک کی روانی کیلئے بہتر لائحہ عمل تیار کریں۔ پٹرولنگ افسران اورسیکٹر انچارجز چھٹی کے وقت سکولوں کے باہر خود موجود رہتے ہوئے ٹریفک کو رواں دواں رکھیں۔

شہری کسی بھی پریشانی سے بچنے کیلئے گاڑیوں کو پارکنگ ایریا میں کھڑی کریں۔شہری ٹریفک صورتحال بارے جاننے کیلئے سٹی ٹریفک پولیس ہیلپ لائن15پر کال کر سکتے ہیں اس کے علاوہ سٹی ٹریفک ریڈیوFM88.6سے سڑکوں پرٹریفک کی تازہ ترین صورتحال بارے پیغامات نشر بھی کئے جاتے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں