سموگ کے پیش نظر تمام سرکاری سکولوں کی آئوٹ ڈور سرگرمیوں پرپابندی عائد

جمعرات 14 نومبر 2019 21:59

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2019ء) محکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب نے لاہور سمیت صوبے بھر میں سموگ کی شدت میں اضافے کی پیش نظر تمام سرکاری سکولوں کی آئوٹ ڈور سرگرمیوں پر 20 دسمبر تک کے لئے پابندی عائد کردی ہے۔

(جاری ہے)

جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں سکولز سربراہان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ صرف انڈورر سرگرمیوں کو جاری رکھیں۔ طلباء و طالبات میں ماسک تقسیم کریں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں