ڈاکٹر طاہر القادری کا مسلم لیگ ق کے رہنما کامل علی آغا کی اہلیہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

جمعرات 21 نومبر 2019 21:15

لاہور۔21 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2019ء) قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے سابق سینیٹراورمسلم لیگ ق کے سنیئر مرکزی رہنما کامل علی آغا کی اہلیہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند کرے ،لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور،مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی نے کامل علی آغا سے ملاقات کر کے انکی اہلیہ کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا،رہنما وں نے کامل علی آغا کو ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا تعزیتی پیغام بھی پہنچایا۔

دریں اثناء قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے مرکزی سیکرٹری کوارڈینیشن تنظیمات طیب ضیاء کے جواں سالہ چھوٹے بھائی عرفان ضیاء کے انتقال پر دلی افسوس اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ میری دلی دعا ہے کہ اللہ رب العزت سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے اور مرحوم کی بخشش فرماتے ہوئے انکے درجات بلند کرے۔

(جاری ہے)

چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری،ڈاکٹر حسین محی الدین قادری،خرم نواز گنڈا پور،انجینئر محمد رفیق نجم،جی ایم ملک،احمد نواز انجم ،نور اللہ صدیقی،سید امجد علی شاہ،جواد حامد،قاری ریاست،سہیل رضا،مظہر علوی،ظہیر نقشبندی،علامہ میر آصف اکبر،حافظ غلام فرید ،شہباز طاہر،عرفان یوسف،شہزاد رسول،عین الحق بغدادی،عبد الحفیظ چوہدری،نوشیرواں ،حاجی محمد اسحق و دیگر رہنما وں نے بھی عرفان ضیاء کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی بخشش اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

مرحوم کی نماز جنازہ انکے آبائی شہر نارووال میں ادا کی گئی ،نما زجنازہ میں تحریک منہاج القران،پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی،صوبائی،ضلعی و تحصیل رہنما وں کے ساتھ ساتھ اہل علاقہ اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں