پاکستان کی تار یخ میں تحریک انصاف مصنوعی جماعت ہے‘محمدسلیم ر ضا

نواز شریف حکومت ختم کرانے والے یہ بھول گئے کہ وہ نواز شریف کو عوام کے دلو ں سے نہیں نکال سکتے

جمعہ 22 نومبر 2019 13:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2019ء) مسلم لیگ (ن) اسیر رہا ئی کمیٹی برائے اظہار یکجہتی قا ئدین کے سیکر ٹری اطلاعا ت محمد سلیم ر ضا نے کہا ہے کہ پاکستان کی تار یخ میںتحریک انصاف مصنوعی جماعت ہے، مسلم لیگ(ن) جمہوری قوت ہے جبکہ تحریک انصاف اقتدار سے الگ ہوتے ہی بکھر جائے گی ،مسلم لیگ ن کے خلاف بنے والے تمام اتحاد ٹوٹ گئے مگر یہ جماعت ابھی تک قائم ہے اور ہمیشہ اس طرح قائم رہے گی اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ مسلم لیگ ن چھوڑ کر جانے والے سیاستدان نہیں چوری کھانے والے مجنوں تھے۔

(جاری ہے)

انہیں جہاں سے چوری ملتی ہے وہاںچلے جاتے ہیں۔ نواز شریف کو نے عوام کے مسائل حل کئے انہیں شعور دیا اس لئے انہیں اقتدار سے الگ کر دیا گیا مگر نواز شریف کی حکومت ختم کرانے والے یہ بھول گئے کہ وہ نواز شریف کو عوام کے دلو ں سے کبھی نہیں نکال سکتے ۔مسلم لیگ ن نے ہمیشہ جمہوریت کے لئے قربانیاں دی ہیں ۔مسلم لیگ ن حقیقت ہے اور رہے گی ۔ہمارے کارکنان آج بھی جمہوریت کے لئے ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں