جماعت اسلامی یوتھ پی پی 160 کا پتنگ کی ڈور سے ہلاکتوں کے خلاف چوک عاشق آباد میںاحتجاجی مظاہرہ

جمعہ 22 نومبر 2019 21:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 نومبر2019ء) جماعت اسلامی یوتھ پی پی 160 کا پتنگ کی ڈور سے ہلاکتوں کے خلاف چوک عاشق آباد میںاحتجاجی مظاہرہ ۔امیر پی پی 160احمد سلمان بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پتنگ بازی پر قابل جرم کھیل ہے، عدلیہ کی جانب سے پتنگ بازی پر مکمل پابندی عائد ہوء تھی ، افسوس اس بات کا ہے سالوں گزر جانے کے باوجود خونی کاروبار کرنے والے قانون کی گرفت سے باہر ہیں۔

(جاری ہے)

لوگوں کو اپنے ارد گرد ڈور بنانے والوں پر نظر رکھنی چاہئے ہے ، پڑوس میں پتنگ اڑانے والے کو بھی سمجھانا چاہئے ہے ۔قانون کی خلاف ورزی کرنے والے معصوم جانوں کی موت کا سبب بن رہے ہیں۔سب کو ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دینا چاہئے ۔جس کھیل سے معصوم شہریوں کی جاں جائے اس کے خلاف جہاد کرنا ضروری ہے۔ایسی پتنگ اور ڈور سے بعض رہنا چاہئے جو کسی کی موت کا سبب بن جائے۔مظاہرے میں احمد عمیر رانا ، ملک زبیر ، عاصم راجپوت ،نوید گجر ، ملک رفاقت ، بادشاہ برف والا ، احسن جٹ ، نعمان گجر ، حسن جٹ ، علی بادشاہ سمیت نوجوانوں کی بڑی تعداد پتنگ بازوںکے خلاف نعر ے لگائے۔مظاہرے میں موجود نوجوانوں نے پتنگوں کو آگ لگائی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں