ریلوے کاگرین لائن کے ساتھ10دسمبرسے دو اکانومی کلاس کوچز لگانے کا فیصلہ

جمعرات 5 دسمبر 2019 19:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2019ء) ریلوے انتظامیہ نے عوام کی سہولت کے پیش نظر اسلام آباد ، کراچی اور اسلام آبادکے درمیان چلنے والی گرین لائن کے ساتھ10دسمبرسے دو اکانومی کلاس کوچز لگانے کا فیصلہ کیاہے۔

(جاری ہے)

ایک کوچ اسلام آبادسے کراچی کے لیے لگائی جائے گی جبکہ دوسری اکانومی کلاس کوچ لاہور سے کراچی کے لیے لگائی جائے گی۔ یہ فیصلہ آپریشنل حدود کو مدِنظر رکھتے ہوئے کیاگیاہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں