صوبائی وزیر انسانی حقوق کی زیر صدارت انسانی حقوق کے عالمی دن کے حوالے سے اجلاس

مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی جارحیت کو 09دسمبر کو تصاویر کے ذریعے منظر عام پر لایا جائے، اعجاز عالم آگسٹین

جمعہ 6 دسمبر 2019 20:02

لاہور۔6 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2019ء) صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین کی زیر صدارت انسانی حقوق کے کیمپ آفس میں انسانی حقوق کے عالمی دن کی آمد کے موقع پر کئے جانے والے اقدامات بارے اجلاس منعقد کیا گیا۔اجلاس میں سیکرٹری انسانی حقوق و اقلیتی امور طارق محمود اور دوسرے متعلقہ افسران موجود تھے۔

صوبائی وزیر کو دوران بریفنگ بتایا گیا کہ پنجاب بھر کے اضلاع اور ڈسٹرکٹس میں انٹر کالجز کے تحت تصاویری مقابلوںکے لئے لیٹرز بھجوا دیئے گئے ہیں اور 09دسمبر کو الحمرا ہال لاہور میں ایک تقریب منعقد کی جائے گی ،جدھر تمام ہونہار طلبہ کے مابین ایک تصاویری مقابلے کا انعقاد ہوگا اور ایک جیوری ،جس میں اساتذہ کے ساتھ انسانی حقوق کے نمائندگان ملکر نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں کو انعامات اور اسناد سے نوازیں گے ۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے کہا کہ بلا شبہ پنجاب بھر کے کالجزاوریونیورسٹیز میں انسانی حقوق کو تقاریر کی شکل میں اجاگر کرنا ایک منفرد کاوش ہوگی تاہم اس دن کو کشمیر ڈے کے ساتھ منسوب کرتے ہوئے تمام طلباء کو پابند کیا جائے کہ معصوم و نہتے کشمیریو ں پر ہونے والے بد ترین مظالم کو دنیا کے آگے ایک منفرد انداز میں لانے کے لئے اپنی تصاویروں کا سہارا لیں کیونکہ تصویر بنانا ایک ایسا آرٹ ہے جسکی مدد سے بہت سلیقے کے ساتھ دنیا میں اپنی آواز بہترین انداز میں پہنچائی جا سکتی ہے۔انہوں نے سیکرٹری انسانی حقوق کو ہدایت کی کہ انسانی حقوق کے عالمی دن کو یادگار بنانے کیلئے تمام انتظامات کو جلد ازجلد حتمی شکل دی جائے اور اس ضمن میں ایک بہترین ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں