پی آر اے نے صارفین کی شکایات کے ازالے اورتجاویز کیلئے موبائل ایپلیکیشن تیار کرلی

جمعرات 12 دسمبر 2019 23:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2019ء) پنجاب ریو نیو اتھارٹی نے صارفین کی شکایات کے ازالے اوراتھارٹی کی کارکردگی کو مزید فعال بنانے کیلئے تجاویز لینے کی غرض سے موبائل ایپلیکیشن ’’ٹیل پی آر اے‘‘(TELL PRA)تیار کرلی ۔

(جاری ہے)

موبائل ایپلیکیشن کو 16دسمبر تک آزمائشی بنیادوں پر چلایا جائے گا جس کے بعد یہ موبائل ایپلیکیشن گوگل پلے سٹور پر دستیاب ہو گی ۔

پی آر اے حکام نے بتایا کہ اس ایپلیکیشن کی مدد سے نہ صرف صارفین کی شکایات کے ازالے میں مدد ملے گی بلکہ پی آر اے کی کارکردگی مزید فعال ہو جائے گی ۔ انہوں نے یہ بتایا کہ اب تک پی آر اے میں رجسٹرڈ ٹیکس دہندگان کی تعداد 73ہزار کے لگ بھگ ہے اور ہمارا ہدف ہے کہ رواں مالی سال کے اختتام تک اس تعداد کو ایک لاکھ تک لے جایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں