وزیر اوقاف ومذہبی امور صاحبزادہ سید سعید الحسن شاہ کی سربراہی میں محکمانہ اجلاس کا ا نعقاد

جدید ٹیکنالوجی سے محکمہ کی آمدن میں خاطر خواہ اضافہ کیلئے حکمت عملی تیا ر کی جائی: سعید الحسن شاہ

جمعرات 23 جنوری 2020 22:04

وزیر اوقاف ومذہبی امور صاحبزادہ سید سعید الحسن شاہ کی سربراہی میں محکمانہ اجلاس کا ا نعقاد
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2020ء) وزیر اوقاف ومذہبی امور صاحبزادہ سید سعید الحسن شاہ کی سربراہی میں محکمانہ اجلاس کا ا نعقاد ہوا ۔اس موقع پر سیکرٹری اوقاف گلزار حسین شاہ ،محکمہ پی اینڈ ڈی ،محکمہ ریگولیشن ،محکمہ خزانہ حکومت پنجاب کے ساتھ ساتھ جملہ ڈائریکٹرز بھی موجود تھے ۔صوبائی وزیر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اوقاف بورڈ میں پیش کئے جانے والے ایجنڈا کو وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے دئیے گئے پلان کے ویژ ن کا حصہ بنا یا گیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے مدد سے محکمہ کی آمدن میں خاطر خواہ اضافہ کے لئے حکمت عملی تیا ر کی جائے اور بورڈ کی طرف سے ہونے والے فیصلہ جات پر عملدرآمد کو یقینی بنا تے ہوئے ہر پندرہ یوم کے بعد سختی سے جائزہ بھی لیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پنجاب اوقاف بو رڈ نے دربار حضرت داتاگنج بخشؒ کی تزئین وآرائش، محکمہ کے بزنس پلان کے قواعد اسٹیڈی ٹورز ،ریگولائرزیشن ایکٹ کے بارے عوام کو آگاہی دی جائے ،رولز17-Aکے نوٹیفکیشن ٹورآپریٹرز کی رجسٹریشن،محکمہ کے اثاثہ جات اور مذہبی ٹورزم کے علیحدہ ونگز کی تشکیل کی جائے اور مذہبی ٹورز ،بزنس پلان وغیرہ کی مناسب تشہیر اور بزنس پلان کے عملدرآمد اور بالائی حد تک ریونیو اکٹھا کرنے کے لیے کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔

سیکرٹری وچیف ایڈمنسٹریٹراوقاف و مذہبی امورپنجاب گلزار حسین شاہ نے زونل ناظمین کی گزشتہ 40دنوں میں دئیے گئے ٹارگٹس اور جولائی تا دسمبر 2019کی آمدن کا جائزہ لیا ۔انہوں نے دربار حضرت داتاگنج بخشؒ ،بادشاہی مسجداور فیصل آباد زون،سرگودھا،دربار حضرت داتاگنج بخشؒ ، گوجرانوالہ اور پاکپتن زون کے کیش بکسز کی آمدن میں میں کمی ہونے پر سخت پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو سخت تنبیہ کی اور آمدن کیش بکسز میں اضافہ کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ اگر کسی افسران نے اس سلسلہ میں دوبارہ کوتاہی کی تو اس کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لا ئی جائے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں