پاکستان ایڈ منسٹریٹو سروس ایسوسی ایشن کا اجلاس ،درپیش مسائل پر بات چیت کی گئی

جمعہ 24 جنوری 2020 00:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2020ء) پاکستان ایڈ منسٹریٹو سروس ایسوسی ایشن کا اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا جس میں سرکاری اہلکاروں کو موجود حالات میں کام کرنے کے حوالے سے درپیش مسائل پر بات چیت کی گئی۔

(جاری ہے)

ایسوسی ایشن نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ قانون کی حکمرانی کے لیے افسران کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی اور تعیناتی کے دورانیہ کی تکمیل کے لیے حکومت کے ساتھ مل کر کام کرے گی ۔پبلک سروس ڈلیوری کی راہ میں حائل رکاوٹوں کا تدارک کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں