آئی جی پنجاب نے کروناوائرس کی روک تھام اور حفاظتی تدابیر کے احکامات جاری کردئیے

سی پیک پراجیکٹس پر کام کرنے والے چینی ماہرین کو حفاظتی ماسک ، بیماری کی صورت میں فوری ٹیسٹ کروانے کی ہدایات

اتوار 26 جنوری 2020 22:30

لاہور۔26 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جنوری2020ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب شعیب دستگیر نے سی پیک پراجیکٹس پر کام کرنے والے چینی ماہرین ، سرمایہ کاروں اور شہریوں سمیت سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے افسران و اہلکاروں میں کرونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کردی ہیں ۔ ڈی آئی جی سپیشل پروٹیکشن یونٹ عمر شیخ کوجاری ہدایات میں آئی جی پنجاب نے کہا ہے کہ صوبے میں آنے والے تمام چینی شہریوں کو کرونا وائرس سے محفوظ رکھنے کیلئے ائیر پورٹس پرآنے والے چینی شہریوں کیلئے ایس پی یو فیسیلیٹیشن کائونٹر زکے ساتھ سپیشل کائونٹرزبھی بنائے جائیں جہاں سے حفاظتی اقدامات کافوری آغاز کردیا جائے ۔

ڈی آئی جی ایس پی یو عمر شیخ نے آئی جی پنجاب کے احکامات پر ایکشن لیتے ہوئے حفاظتی اقدامات کا آغاز کردیا ہے اور لاہوراوراسلام آبادایئرپورٹ پرآنیوالے چائینزکے سکریننگ ٹیسٹ کیلئے تمام تر انتظامات کر لئے گئے ہیں جہاں سے سکریننگ کے بعدایئرپورٹ سے چینی شہریوںکو روانہ کیاجائیگا۔

(جاری ہے)

مزید برآںپراجیکٹ سائٹس پرخصوصی حفاظتی انتظامات کئے جارہے ہیں اور کام کرنیوالی4ہزارسے زائدچائینز،10ہزارسے زائدجوانوں کوماسک مہیاکردیئے گئے ہیں۔ ڈی آئی جی ایس پی یوعمرشیخ نے حفاظتی اقدامات کے حوالے سے ڈی جی ہیلتھ کومراسلہ بھجوایا ہے کہ چائینزکی سکریننگ کیلئے خصوصی اقدامات جاری رکھے جائیں اور کروناوائرس کا مریض سامنے آنے کی صورت میں علاج کافوری انتظام کیاجائے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں