لاہورمیں پنجاب سیف سٹی کے ساڑھے چار ہزار کیمرے خراب ہونے کیخلاف عظمیٰ زاہد بخاری کی پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

پیر 17 فروری 2020 23:02

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2020ء) مسلم لیگ (ن) کی رکن عظمیٰ زاہد بخاری نے لاہورمیں پنجاب سیف سٹی کے ساڑھے چار ہزار کیمرے خراب ہونے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی۔لاہور شہرمیںسیف سٹی اتھارٹی کے آٹھ ہزار کیمروں میں سے ساڑے چار ہزار کیمرے خراب پڑے ہیں۔ کیمرے خراب ہونے سے شہر کی سکیورٹی داؤ پر لگ گئی۔

(جاری ہے)

سیف سٹی اتھارٹی کی جانب سے دعویٰ کیا جاتا رہا کہ شہر کو محفوظ بنانے کے لیے آٹھ ہزار سے زائد کیمرے ورکنگ میں ہیں لیکن سیف سٹی اتھارٹی کے شہر میں لگنے والے آٹھ ہزار کیمروں میں سے صرف ساڑے تین ہزار کیمرے عرصہ دراز سے بند پڑے ہیں۔

کیمروں کو ٹھیک کرنے کے لیے سیف سٹی اتھارٹی کی عدم دلچسپی باعث تشویش ہے۔ شہر کے اہم مقامات سمیت وی وی آئی پیز کی سکیورٹی پر کیمروں سے سرویلنس کی جاتی تھی۔ کیمروں کی خرابی کی وجہ سے سرویلنس کا نظام ہی بیٹھ گیا۔پنجاب کے دیگر سات شہروں میں سیف سٹی پروجیکٹ کے تحت کیمرے لگانے کا منصوبہ بھی بند کردیا گیا ہے۔لہذا یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ لاہور شہر سیف سٹی پروجیکٹ کے تمام خراب کیمرے ٹھیک کرائے جائیں۔پنجاب سیف سٹی اٹھارٹی کا دائرہ دیگر شہروں سے وسیع کیا جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں