دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

جمعرات 20 فروری 2020 11:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2020ء) تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورت حال حسب ذیل رہی۔دریا ئے سندھ میں تربیلاکے مقام پرآمد 15900کیوسک اور اخرج 45000کیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پرآمد 8700کیوسک اور اخراج 8700کیوسک، دریائے جہلم میںمنگلاکے مقام پرآمد14300 کیوسک اور اخراج40000 کیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پرآمد15300کیوسک اور اخراج 8200 کیوسک رہا۔

جناح بیراج آمد 67000کیوسک اور اخراج 62400کیوسک،چشمہ آمد69300 کیوسک اوراخراج 62000کیوسک، تونسہ آمد65000 کیوسک اور اخراج 47800 کیوسک،پنجند آمد5100 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک،گدو آمد 39500کیوسک اور اخراج 33900 کیوسک، سکھر آمد26400کیوسک اور اخراج 4200 کیوسک جبکہ کوٹری بیراج آمد3700 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،پانی کی موجودہ سطح1454.79 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 1.451 ملین ایکڑ فٹ، منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1177.00 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 3.020 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،پانی کی موجودہ سطح 645.60 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.142 ملین ایکڑ فٹ رہا۔

تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہائو کی صورت میں ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں