ضلعی انتظامیہ نے ون ڈش کی خلاف ورزی پر مہک مارکی کو سیل کر دیا

ہفتہ 29 فروری 2020 18:25

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 فروری2020ء) پنجاب حکومت کی ہدایات پرضلعی انتظامیہ لاہور کی ون ڈش کی خلاف ورزی پر کاروائیاں جاری ہیں۔کاروائی جی ٹی روڈ پر کی گئی ۔مہک مارکی کو سیل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

مہک مارکی میں شادی کا فنکشن جاری تھا دوران چیکنگ ون ڈش کی خلاف ورزی پائی گئی۔کارروائی اے سی شالیمار مہدی مالوف نے کی۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے ون ڈش اور اوقات کار کی خلاف ورزی پر سخت کاروائیاں جاری رکھنے کی ہدایات کر رکھی ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں