اندرون شہر اور گرین ٹائون سے مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں کی مسلم لیگ میں شمولیت

مسلم لیگ کے دروازے سب کیلئے کھلے ہیں شامل ہونے والوں کا فراخدلی سے استقبال کرینگے،سینیٹر کامل علی آغا

بدھ 3 جون 2020 22:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جون2020ء) اندرون شہر لاہور سے مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں محمد قاسم،محمد رحمان نے مسلم لیگ لاہور شعبہ خواتین کی سینئر نائب صدر زیبا احسان اور گرین ٹائون سے چوہدری تاج دین گجر ،محمد اقبال نے میاں کامران سیف سیکرٹری اطلاعات پاکستان مسلم لیگ لاہورکے ہمراہ مسلم لیگ ہائوس میں پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری سینیٹرکامل علی آغا سے ملاقات کی اور چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہٰی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا،انہوں نے کہا کہ چوہدری پرویز الٰہیکے دور حکومت میں1122جیسے بے شمار عوامی فلاحی منصوبے جاری ہوئے جن کی عوام آج بھی تعریف کرتے ہیں اور ان سے استفادہ حاصل کررہے ہیں عوام پرویز الٰہی کا دور دوبارہ دیکھنے کے خواہشمند ہیں انہوںنے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ پاکستان مسلم لیگ چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہٰی کی قیادت میں واحد جماعت ہے جو قائداعظمؒ کے اصولوں پر چل کر پاکستان کی ترقی اور سلامتی کی ضامن ہے اس موقع پرسینیٹرکامل علی آغا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ کے دروازے سب ساتھیوں کیلئے کھلے ہوئے ہیں ہم نئے شامل ہونے والوں کا فراخدلی سے استقبال کرینگے ان کی شمولیت سے مسلم لیگ فعال و مضبوط ہوگی ، پاکستان مسلم لیگ ہی ملک کی خالق جماعت ہے اور یہ ہی ملک کو مستحکم، فعال اور مضبوط بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے گی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ نئے شامل ہونے والے پارٹی میں شامل ہوکر تنظیمی خدمات سرانجام دیں ۔اورپاکستان مسلم لیگ کا پیغام محبت پہنچائیں اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو پاکستان مسلم لیگ میں شامل کریں

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں