چوہنگ میں معمولی تلخ کلامی پر بڑے بھائی کے قتل کے خلاف توجہ دلا نوٹس پنجاب اسمبلی میں جمع

جمعہ 10 جولائی 2020 14:30

چوہنگ میں معمولی تلخ کلامی پر بڑے بھائی کے قتل کے خلاف توجہ دلا نوٹس پنجاب اسمبلی میں جمع
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2020ء) چوہنگ کے علاقہ شیر شاہ کالونی میں معمولی تلخ کلامی پر بڑے بھائی کے قتل کے خلاف توجہ دلا نوٹس پنجاب اسمبلی میں جمع کروادیا گیا ۔

(جاری ہے)

رکن پنجاب اسمبلی مومنہ وحید کی جانب سے جمع کروائے گئے توجہ دلائو نوٹس کے متن میں کہاگیا ہے کہ چوہنگ کے علاقہ شیر شاہ کالونی میں معمولی تلخ کلامی پر چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کو شیشے کے وار کر کے قتل کر دیا۔ملزم تاحال گرفتار نہیں کیا گیاہے ۔ تحریک التوا میں مطالبہ کیاگیا کہ ملزم کی گرفتاری کے لئے اب تک کیا کارروائی کی گئی ایوان کو مکمل تفصیل سے آگاہ کیا جائی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں