سرورفائونڈیشن کا ’’ ہیپاٹائٹس فری پاکستان ‘‘ مہم شروع کر نے کا اعلان

پاکستان میں ہیپا ٹائٹس کے مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 20 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے‘پروین سرور

ہفتہ 8 اگست 2020 22:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اگست2020ء) گور نر پنجاب کی اہلیہ بیگم پروین سرور نے پنجاب سمیت ملک بھر میں ’’ ہیپاٹائٹس فری پاکستان ‘‘ مہم شروع کر نے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ہیپا ٹائٹس کے مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 20 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے‘ بر وقت تشخیص اور علاج سے اس مہلک مرض سے چھٹکارا ممکن ہے۔۔ہفتہ کے روز سرور فائونڈیشن کے مر کزی دفتر میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوارن گور نر پنجاب کی اہلیہ وسرور فائونڈیشن کی وائس چیئر بیگم پروین سرور نے بتایا کہ ہیپاٹائٹس فری پاکستان مہم کو کامیاب بنانے کیلئے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور سمیت دیگر اداروں کیساتھ ملکر بھی کام کر یں گے انہوں نے کہا کہ دنیا میں ہیپاٹائٹس بی کے مریضوں کی کل تعداد 25کروڑ جبکہ ہیپاٹائٹس سی کے مریضوں کی تعداد 17کروڑ سے زائد ہے۔

(جاری ہے)

ہر سال تقریبا 7لاکھ افراد ہیپاٹائٹس بی جبکہ 3لاکھ سے زائد ہیپاٹائٹس سی کے باعث موت کے منہ میں چلے جاتے ہیںپاکستان میں ہیپاٹائٹس ای یعنی پیلا یرقان وبا کی شکل اختیار کر چکا ہے۔وائس چیئر سرور فائونڈیشن نے کہا کہ پاکستان میں ہیپاٹائٹس بی اور سی زیادہ پایا جاتا ہے اور ہر سال 2لاکھ 50ہزار افراد ہیپاٹائٹس کا شکار ہوتے ہیںطبی ماہرین کے مطابق لاہور میں 2018 کی نسبت ہیپاٹائٹس ای کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، پیلے یرقان میں بچے، نوجوان اور بزرگ مبتلا ہورہے ہیں لیکن یہ بیماری حاملہ خواتین پر زیادہ اثر انداز ہورہی ہے۔

پروین سرور نے کہا بدقسمتی سے ہیپاٹائٹس کا علاج مہنگا ہونے کے باعث پاکستان میں لاکھوں مریض اس علاج کی سکت ہی نہیں رکھتے اگر بر وقت تشخیص اور علاج سے اس مہلک مرض سے چھٹکارا ممکن ہے اسی لیے ہماری کوشش ہے کہ پہلے مر حلے میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کی سیکر ینگ کی جائے ۔پروین سرور نے کہا کہ ہیپاٹائٹس فری پاکستان مہم کے دوران شہری اور دیہاتی علاقوں میں عوام کو ہیپاٹائٹس بارے آگا ہی کی فر اہمی کے ساتھ ساتھ ہیپاٹائٹس فری سکر یننگ کیمپس بھی لگائے جائیں گے ‘پولیس سمیت دیگر سرکاری محکموں کے عملے کی بھی ہیپاٹائٹس کی فر ی سیکر یننگ کر یں گے اور جن لوگوں کو علاج کی ضرورت ہوگی ہم انکو مفت علاج کی سہولت بھی فراہم کر یں گے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں