تیز رفتار ٹرالر سے موٹر سائیکل سواروں کو کچلنے کے حوالے سے توجہ دلائو نوٹس پنجاب اسمبلی میں جمع

پیر 21 ستمبر 2020 17:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2020ء) تیز رفتار ٹرالر سے موٹر سائیکل سواروں کو کچلنے کے حوالے سے توجہ دلائو نوٹس پنجاب اسمبلی میں جمع کروادیا گیا۔

(جاری ہے)

رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ تیمور کی جانب جمع کروائے گئے توجہ دلائو نوٹس کے متن میںکہا گیا ہے کہ رائیونڈ بھوبتیاں چوک کے قریب تیز رفتار ٹرالر نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا،دونوں سوار موقع پر دم توڑ گئے،ٹرالر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ۔حکومت نے اب تک اس واقعہ کے لئے کیا اقدامات کئے ہیں ایوان کو مکمل تفصیل سے آگاہ کیا جائی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں