داتا دربار کے سامنے والے حصے کی تزئین و سکیورٹی وال کی تعمیرجلد شروع ہوگی،ذوالفقارگھمن

کنٹریکٹر کو داتا دربارپراجیکٹ 90 دنوں میں مکمل کرنے کا پابند کر دیا گیا ،کمشنر لاہور ڈویژن

بدھ 23 ستمبر 2020 23:48

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2020ء) کمشنر لاہور ڈویڑن ذوالفقار گھمن نے کہا ہے کہ داتا دربار کے سامنے والے حصے کی تزئین و سکیورٹی وال کی تعمیر چند دنوں میں شروع ہونے جا رہی ہے۔جس سے داتا دربار کی خوبصورتی۔حفاظت میں اضافہ اور ٹریفک مینجمنٹ میں مدد ملے گی۔ کنٹریکٹر کو داتا دربارپراجیکٹ 90 دنوں میں مکمل کرنے کا پابند کر دیا گیا ہے۔

لاہور شہر کی کیٹگری اے کی روڈز کی مرمت و بحالی میں سے ٹریفک کاونٹ رپورٹ لازمی قرار دی گئی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ شہریوں کیلئے آسانی پیدا ہو۔ انہوں نے کہا ڈیڈ لائن کے مطابق نیلا گنبد تا جی پی او مال روڈ بحال کر کے کھول دی گئی ہے۔سٹیشن تا بھاٹی سرکلر روڈ کی بحالی و ڈرین کی تعمیر جلد شروع ہو رہی ہے جس کی تعمیر کے بعد اس علاقے میں ٹریفک روانی میں اضافہ۔

(جاری ہے)

بارشی پانی کی نکاسی میں سہولت اور اسٹیشن تا بھاٹی چوک تک خوبصورتی و صفائی کافی درجے اوپر آجائیگی۔ انہوں نے سی سی او ایم سی ایل کو ہدایت کی کہ بعض سڑکوں کی تعمیر کے دوران ترنے والی سٹریٹ لائٹس کے کھبے اور لائٹس کا سٹاک چیک کرایا جائے اورپہلے ان لائٹس کو لگا کر شہر کو روشن رکھا جائے۔ ان کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ 23 مین روڈز پر 4236 میں سے 3584 لائٹس روشن ہیں۔

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ شہرکی کل 266506 میں سی186581 لائٹس روشن ہیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ شہر میں 74 فیصد روشن لائٹس کو سو فیصد پر لانے کیلئے جامع منصوبہ بندی کی جائے تاکہ مہیا وسائل کیساتھ زیادہ سے زیادہ کام کیا جاسکے۔ لاہور کے پانچوں اے سیز کے تحت مختلف سڑکوں پر وال چاکنگ۔بھکاری پن کے خاتمے۔سٹریٹ لائٹس کی چیکنگ اور صفائی کو مانیٹر کرنے کیلئے باقاعدہ کمیٹیاں بنائی جارہی ہیں جو روزانہ کی بنیاد پر جوابدہ ہونگی۔

کمشنر لاہور ڈویڑن ذوالفقار گھمن کی زیر صدارت لاہور میں مختلف پراجیکٹس کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈی سی لاہور، ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن۔تمام اے سیز لاہور، سی سی او ایم سی ایل، ایڈمنسٹریٹر داتا دربار اور ایم سی ایل کے تمام ایم اوز نے شرکت کی

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں