لاہور،فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی تشہیر کیخلاف ہر مسلمان سراپا احتجاج ہی:سمیرا ساہی

منگل 27 اکتوبر 2020 22:28

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2020ء) مسلم لیگ (ق) پنجاب خوا تین ونگ کی جوا ئنٹ سیکر ٹری سمیرا ساہی نے کہاہے کہفرانس میں گستاخانہ خاکوں کی تشہیر کیخلاف ہر مسلمان سراپا احتجاج ہے، اقوام متحدہ گستاخانہ خاکوں کا نوٹس لے ، او آئی سی ممالک ایسی توہین کو روکنے کیلئے قانون سازی کرے،فرانسیسی صدر میکرون نے اربوں مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہا کہ گزشتہ دنوں فرانس کے دارالخلافہ پیرس کے نواحی علاقے میں پیغمبر اسلام حضرت محمدﷺ کی شان میں گستاخانہ خاکے رکھایاجانا نہ صرف قابل مذمت بلکہ فرانس میں باربار گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اور ترویج مسلم امہ کیلئے ناقابل برداشت عمل ہے۔انہو ں نے کہاکہ پیغمبر اسلام حضرت محمدﷺ اور مذہب کی شان میں گستاخانہ عمل عالمی سطح پر تعصب اور نسل پرستی کو ہوا دینے کی سازش ہے جس کاعالمی برادری اور ذمہ دار اداروں کونوٹس لیناچاہیے یہ کہ دنیا میں آباد مسلمان کسی صورت اپنے آقا محمدﷺ کی شان میں توہین برداشت نہیں کرسکتے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں