فوڈ اتھارٹی کی کارروائی : قوانین کی خلاف ورزی پر ایک سربمہر، چار کو جرمانہ

منگل 27 اکتوبر 2020 22:48

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2020ء) صوبہ بھر میں فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں جاری، دودھ بردار گاڑیوں اور 8 فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ، قوانین کی خلاف ورزی پر ایک سربمہر اور چار کو جرمانہ کیا گیا۔فوڈ اتھارٹی نے معمولی نقائص پر 3 فوڈ پوائنٹس کو اصلاحی نوٹسز بھی جاری کیے۔

(جاری ہے)

کھلے ناقص آئل کے استعمال پر لائل پور ٹان فیصل آباد میں اے جے فوڈز کو سربمہر کر دیا گیا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن کے مطابق سٹوریج کے ناقص انتظامات، مکھیوں اور مچھروں کی بھرمار پائی گئی۔ تیار پروڈکٹس کو کھلا بغیر ڈھانپے زمین پر پایا گیا۔ صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پر پروڈکشن یونٹ کو سیل کیا گیا۔ مظفرگڑھ میں دودھ بردار گاڑیوں کی چیکنگ کرتے ہوئے ایک ہزار لٹر ملاوٹی دودھ تلف کر دیا گیا

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں