سی سی پی او ہدایات / ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بھرپور ایکشن۔ ایس پی سٹی فراز احمد کی سربراہی میں لوہاری گیٹ پولیس کا کریک ڈاؤن

ہفتہ 16 جنوری 2021 18:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2021ء) سی سی پی او ہدایات / ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بھرپور ایکشن۔ ایس پی سٹی فراز احمد کی سربراہی میں لوہاری گیٹ پولیس کا کریک ڈاؤن۔ ناجائز اسلحہ رکھنے والے 3 ملزمان رضوان عرف مٹھو گجر ، سلیم اور شہباز گرفتار۔ کلاشنکوف ، 2 پسٹل , میگزین معہ زندہ گولیاں برآمد، مقدمات درج۔ گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ایس پی سٹی فراز احمد نے بتایا کہ ملزم رضوان عرف مٹھو گجر قتل اور اقدام قتل کے مقدمات میں ملوث رہا ہے۔ ملزم مٹھو گجر اغوائ کے مقدمے میں رنگ محل پولیس کو بھی مطلوب تھا۔ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ایس ایچ او لوہاری گیٹ عمران انوار نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان کا لوہاری گیٹ پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں