گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف درخواست پر متعلقہ حکام کو نوٹس جاری

جمعرات 15 اپریل 2021 21:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2021ء) لاہور ہائیکورٹ نیگاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف درخواست پر وفاقی سیکرٹری انڈسٹری سمیت دیگر حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

جسٹس عابد عزیز شیخ نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔عدالت کے روبرو درخواست میں گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کو چیلنج کیا گیا ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ڈالر کی قیمت کم ہونے کے باوجود گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی نہیں ہوئی لہذا عدالت نوٹس لے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں