14سالہ بھتیجی کو قتل کرنے والے چچا کاشف کو سزائے موت سنا دی

ہفتہ 31 جولائی 2021 23:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2021ء) لاہور کی سیشن عدالت نے 14 سالہ بھتیجی کو قتل کرنے والے چچا کاشف کو سزائے موت سنا دی۔رواں سال کے آغاز پر لاہور میں کاشف نامی شخص نے گھریلو تنازعہ پر طیش میں آکر فائرنگ کردی تھی جس میں اس کی 14 سالہ بھتیجی جاں بحق ہوگئی تھی۔ واقعہ کا مقدمہ تھانہ فیکٹری ایریا میں درج کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

لاہور کی مقامی عدالت کے جج رانا عمران شفیع نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے جرم ثابت ہونے پر کاشف کو سزائے موت کا حکم دیا۔استغاثہ کے وکیل حافظ محمد عبید نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے 13 گواہوں سے تفتیش کی۔کاشف کیخلاف شواہد ہفتے کو عدالت میں پیش کئے گئے جس کے بعد جج رانا عمران شفیع کیس کا فیصلہ سنادیا، ملزم کو 5 لاکھ روپے جرمانے کی بھی سزا سنائی گئی

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں