اختیارات کے غلط استعمال پر ایف بی آر کے 3 افسران ( آج) وفاقی ٹیکس محتسب میں طلب

اتوار 1 اگست 2021 12:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2021ء) وفاقی ٹیکس محتسب نے اختیارات کے غلط استعمال کے الزام میں فیڈرل بورڈ آف ریو نیو کے 3 افسروں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آج( پیر) کے روز طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

وفاقی ٹیکس محتسب نے ٹیکس اہداف کے حصول کے لئے اختیارات کے غلط استعمال کے الزام میں ایف بی آر کے ماتحت ادارے کارپوریٹ ٹیکس آفس لاہور کی خاتون کمشنر ان لینڈ ریونیو فضا ء بتول، ایڈیشنل کمشنر ان لینڈ ریونیو بلال حسن اور اسسٹنٹ کمشنر ان لینڈ ریونیو احمد اکمل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آج پیر کے روز طلبی کے نوٹسزجاری کئے ہیں۔

ٹیکس وکیل وحید شہزاد نے مذکورہ افسران کیخلاف درخواست دائر کی تھی جس پر ٹیکس محتسب نے جون میں تحقیقات کا حکم دیتے ہوئی5 جولائی تک جواب طلب کیا تھا تاہم ایف بی آر کی جانب سے مقررہ تاریخ کے بعد10 جولائی کو جواب داخل کرایا گیا۔وفاقی ٹیکس محتسب نے افسران کو 2اگست کو ہونے والی سماعت میں خود یا وکیل کے ذریعے پیش ہونے کا کہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں