فلورز ملز کوگندم کی تقسیم منصفانہ طریقے سے یقینی بنانے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

پیر 20 ستمبر 2021 23:02

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2021ء) فلورز ملز کوگندم کی تقسیم منصفانہ طریقے سے یقینی بنانے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی ۔مسلم لیگ(ن)کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہاگیا ہے کہ گندم کی غیر منصفانہ تقسیم سے آٹے کی قلت اور قیمت میں اضافہ ہورہا ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ خوراک پنجاب کی گندم اجراپالیسی فلورز ملز نے مسترد کردی ہے۔

حکومت کی جانب سے فلورز ملز کو فراہم کی گندم کی قیمت میں بھی فرق دیکھنے میں آرہا ہے۔حکومت من پسند ملز مالکان کو زیادہ گندم کی بوریاں دے رہی ہے۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ فلورز ملز کو گندم کی فراہمی منصفانہ طریقے سے یقینی بنائی جائے اورگندم کی تقسیم کی تفریق فوری ختم کی جائے اورسرکاری نرخ ناموں کے مطابق مارکیٹ میں آٹے کی فروخت یقینی بنائی جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں