بدبخت بیٹے نے مکان پر قبضہ کرکے بیوہ ماں کو گھر سے نکال دیا

جمعرات 23 ستمبر 2021 23:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2021ء) صوبائی دارالحکومت لاہورمیں بدبخت بیٹے نے مکان پر قبضہ کرکے بیوہ ماں کو گھر سے دھکے دے کر نکال دیا۔ذرائع کے مطابق بیوہ خاتون کو سگے بیٹے نے مکان پرقبضہ کرکے گھرسے نکالا، پروین اشرف نامی بیوہ کا کہنا ہے کہ مقامی تھانے کے ایس ایچ او نے بیٹے کے خلاف میری درخواست پرکوئی کارروائی نہیں کی۔

(جاری ہے)

ڈائلیسزکی مریضہ بوڑھی ماں وہیل چیئر پر حصول انصاف کے لیے عدالت پہنچ گئی۔بیٹے کی بے رخی اورگھرسے نکالے جانے پربوڑھی ماں احاطہ عدالت میں روتی رہی۔خاتون نے کہا کہ خاوند کی پنشن اور مکان کے نیچے بنی دکانوں کے کرایہ سے علاج کرواتی ہوں مگر اب بیٹے نے گھر سے نکال کر دکانوں پر بھی قبضہ بھی کر لیا۔بوڑھی خاتون کا کہنا تھا کہ بیٹے کے قبضے کے بعد لوگوں کی امداد کے ذریعے علاج کروا رہی ہوں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں