انتظامیہ سموگ بڑھنے والے علاقوں کا سروے کرائے‘پیپلز پارٹی پنجاب

موٹر وے ایم تھری کے اردگرد صوبائی حکومت کی دفعہ 144کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں‘سیکرٹری اطلاعات شہزادچیمہ

پیر 18 اکتوبر 2021 11:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2021ء) پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات شہزادسعید چیمہ نے کہا ہے کہ آرڈیننس اور نوٹیفکیشن ملکی مسائل کا مستقل حل نہیں،سموگ اور آلودگی سے لاہور آلودہ ترین شہر بن چکا ہے،موٹر وے ایم تھری کے اردگرد صوبائی حکومت کی دفعہ 144کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ ساہیوال،اوکاڑہ،پتوکی اور نواحی علاقوں میں بدستور فصلوں کی باقیات کو آگ لگائی جا رہی ہے،سموگ اور فضائی آلودگی بڑھانے کے زمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے، سموگ اورفضائی آلودگی سے عوام بالخصوص بچوں اور بزرگوں کی صحت پر مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لاہورمیں ائیر کوالٹی انڈکس 265 محکمہ ماحولیات کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے،صوبائی انتظامیہ سموگ بڑھنے والے علاقوں کا سروے کرائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں