درجہ دوم گھی ، آئل کی قیمتوںمیں 5سی10 روپے اضافہ

گھی کی قیمت 335روپے کلو ،آئل کی قیمت 360روپے لیٹر ہو گئی

بدھ 27 اکتوبر 2021 15:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2021ء) درجہ دوم گھی کی قیمت میں10 روپے جبکہ درجہ دوم آئل کے قیمت میں5 روپے اضافہ کر دیا گیا ،ڈیلرز نے مزید اضافے کاپرنٹ بھی دکانداروںکو بھجوادیا ۔

(جاری ہے)

درجہ دوم گھی کی قیمت10 روپے اضافے سے 325 روپے سے بڑھ کر 335 روپے کلو ہوگئی جبکہ درجہ دوم خوردنی آئل کی قیمت 5 روپے اضافے سے 355 روپے سے بڑھ کر 360 روپے لیٹر ہوگئی ۔پرچون دکانداروںکے مطابق ڈیلرز نے مزید اضافے کا پرنٹ بھی بھجوادیا ہے جس سے قیمت میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں