لاہور کا ایک تھانہ صوبے کے 7 اضلاع پر بھاری

رواں سال کے دوران صرف تھانہ شاہدرہ میں 6 ہزار سے زائد مقدمات کا اندراج

پیر 29 نومبر 2021 22:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 نومبر2021ء) صوبائی دارالحکومت لاہور کی پولیس کا صرف ایک تھانہ پنجاب کے 7 اضلاع کی پولیس پر بھاری نکلا بتایا گیا ہے کہ لاہور کے پنجاب کے 7 اضلاع کے تھانوں میں رواں مالی سال کے 11 ماہ میں اتنے مقدمات درج نہیں ہوئے جتنے مقدمات لاہور کے صرف ایک تھانہ شاہدرہ میں درج ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

جن کی تعداد پانچ ہزار 607 ہے جبکہ رواں سال کے خاتمے تک اسی تھانے میں مقدمات کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر جائے گی یہ بھی بتایا گیا ہے کہ تھانہ شاہدرہ میں تعینات پولیس نفری کی تعداد 220 ہے جبکہ لاہور پولیس نے مذکورہ تھانے کی حدود میں جرائم کی روک تھام کے لئے تھانہ شاہدرہ میں نہ صرف نفری بڑھانے بلکہ وسائل فراہم کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں