سی سی پی او لاہور فیاض دیو کی زیر صدارت پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں اہم اجلاس

جرائم کے تدارک کے لئے ہاٹ اسپاٹ ایریاز میں اضافی پٹرولنگ ٹیمیں تعینات کی گئی۔ فیاض احمد دیو

بدھ 8 دسمبر 2021 23:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2021ء) سی سی پی او لاہور فیاض دیو کی زیر صدارت پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔سربراہ لاہور پولیس کو ایک ماہ کے دوران کرائم انیلسز پر بریفنگ دی گئی۔سی او او پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی محمدکامران خان،ڈی آئی جی انوسٹی گیشن شہزادہ سلطان،ڈی آئی جی سیکیورٹی محبوب رشید،ایس ایس پی ایڈمن مبشر میکن،ایس ایس پی آپریشنز مستنصر فیروز،آپریشن کمانڈر آئی سی تھری اور دیگر متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔

سی او او محمد کامران خان نے سی سی پی او لاہور فیاض احمد دیو کو کرائم پاکٹس،ایمرجنسی ہیلپ لائن15لائن کے کالز انائلسز ڈیٹااور تھانوں میں ہونے والے جرائم کے اوقات نیز کرائم کالز کی نوعیت پر بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

سی سی پی او لاہور فیاض احمد دیو نے کرائم ہیٹ میپ کا بھی جائزہ لیا۔سی اواو محمد کامران خان نے اجلاس کو بتایا کہ ایمرجنسی ہیلپ لائن 15کی موصولہ کالز کے تجزیے کے مطابق ایک ماہ کے دوران ڈکیتی،راہزنی، جھپٹے اور موٹرسائیکل و گاڑی چوری سمیت مختلف جرائم کی وارداتوں کی کالز میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

سی سی پی او لاہور فیاض احمد دیو نے کہا کہ جرائم کے تدارک کے لئے ہاٹ اسپاٹ ایریاز میں اضافی پٹرولنگ ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔مختلف دفاتر اور یونٹس میں تعینات اضافی اہلکار تھانوں میں بھجوائے جارہے ہیں

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں