لاہور، جناح پولو فیلڈز کے زیراہتمام گوبیز پینٹس تھرڈ انڈر 19 جونیئر پولو چیمپئن شپ 2022ء جناح پولو فیلڈز میں شروع

پیر 17 جنوری 2022 23:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2022ء) جناح پولو فیلڈز کے زیراہتمام گوبیز پینٹس تھرڈ انڈر 19 جونیئر پولو چیمپئن شپ 2022ء جناح پولو فیلڈز میں شروع ہوگئی۔ ٹورنامنٹ میں جونیئر بچوں کی تین ٹیمیں شامل ہیں جن میں گوبیز پینٹس، بی ایکس پولو ٹیم اور ریمنگٹن جے پی ایف پولو ٹیمیں شامل ہیں۔ جناح پولو فیلڈز کے صدر لیفٹیننٹ کرنل (ر) شعیب آفتاب کے مطابق پاکستان پولو ایسوسی ایشن کے کیلڈر ایونٹ میں نئے ابھرتے ہوئے بچوں کو میچز کھیلنے کا موقع فراہم کیا جاتا ہے۔

بارہ انڈر 19 بچے اس ٹورنامنٹ میں شریک ہیں اور یہی بچے پاکستان پولو کا ابھرتا ہوا مستقبل ہیں۔ افتتاحی روز کھیلے گئے واحد میچ میں بی ایکس پولو ٹیم نے گوبیز پینٹس کی ٹیم کو 15-0 سے ہرا دیا۔ گوبیز پینٹس پولو ٹیم میں تمام ابھرتے ہوئے بچے شریک تھے۔

(جاری ہے)

بی ایکس پولو ٹیم کی طرف سے محمد مطلوب ایزد نے شاندار کھیل پیش کیا اور 9 خوبصورت گول سکور کیے جبکہ دیگر میں مخدوم مراد شاہ، مصطفی ذیشان اور یوسف رسول نے دو دو گول سکور کیے۔

سرد موسم کے باوجود میچز دیکھنے کیلئے فیملیز کی اچھی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر کلب کے صدر لیفٹیننٹ کرنل(ر) شعیب آفتاب، سیکرٹری میجر(ر) بابر محبوب اور پولو کھلاڑیوں کی اچھی تعداد موجود تھی۔ آج بروز منگل دوپہر تین بجے جناح پولو فیلڈز میں گوبیز پینٹس کا مقابلہ ریمنگٹن جے پی ایف پولو ٹیم کے درمیان کھیلا جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں