ژ*پاکستان سنی تحریک شاہدرہ ٹائون کے زیر اہتمام تاجدار صداقت ریلی کا انعقاد

ئ*حکومت صدیق اکبر رضی اللہ تعالی عنہ کے یوم وصال پر عام تعطیل کا اعلان کرے ‘ مقررین

اتوار 23 جنوری 2022 21:20

5لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2022ء) پاکستان سنی تحریک شاہدرہ ٹائون کے زیر اہتمام تاجدار صداقت ریلی نکالی گئی ۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان سنی تحریک کے ضلعی صدر شریف الدین قذافی ،غلام قادر نقشبندی ،شیخ محمد نواز قادری، ملک احسان نے کہا کہ تاجدار صداقت خلیفہ اول سیدنا صدیق اکبر عقیدہ ختم نبوت کے سب سے بڑے پہرہ دار تھے، آپ کی شخصیت اور خدمات کو تسلیم کئے بغیر تاریخ اسلام مکمل نہیں ہوسکتی ۔

(جاری ہے)

خلفاے راشدین کے خلاف زبان دراز کرنے والے اسلام اور پاکستان کے دشمن ہیں ۔حکومت گستاخ صحابہ نویدعاشق کو فوری گرفتار کرے ایسے انتہا پسند اور امن دشمن عناصر وطن عزیز کے لیے ناسور ہیں ۔حکومت صدیق اکبر رضی اللہ تعالی عنہ کے یوم وصال پر عام تعطیل کا اعلان کرے ۔مسلم امہ کی بقا ء اور ترقی خلفائے راشدین کے نقش قدم پر چلنے میں ہے ۔ ریاست مدینہ کا صرف نام لینے سے ریاست مدینہ قائم نہیں ہوگی ۔ریاست مدینہ کے قیام کے لئے خلفائے راشدین کے طرز حکمرانی کو اپنانا ہوگا۔ مقررین نے کہاکہ پاکستان سنی تحریک وطن عزیز کو حقیقی معنوں میں نظام مصطفی کا گہوارہ بنائے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں