رائے ونڈ ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہری زخمی

منگل 3 جنوری 2023 12:28

رائے ونڈ ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہری زخمی
رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جنوری2023ء) نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہر ی زخمی ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق اڈا پلاٹ کے رہائشی محمد ظہیر احمد اپنے گھر میں موجود تھا کہ گھر کے باہر دروازے پر 2/3کس نامعلوم مسلح افراد آئے ،ظہیر گھر سے باہر دروازے پر آیا تو نامعلوم افراد نے اپنے دستی پسٹل سے فائر کیا جو کہ ایک فائز ظہیر کے سر پر لگا جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا اور ملزمان موقع سے فرار ہوگئے ، زخمی ظہیر کو جناح ہسپتال لاہور شفٹ کردیا گیا ،پولیس نے کارروائی شروع کردی ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں