وزیر محنت راجہ اشفاق سرور کی لاہور پریس کلب کے نومنتخب عہدیداروں کو کامیابی پر مبارکباد

جمعرات 1 جنوری 2015 16:21

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) صوبائی وزیر محنت و انسانی وسائل راجہ اشفاق سرور نے لاہورپریس کلب کے انتخابات میں کامیابی پر نومنتخب صدر ارشد انصاری،نائب صدر ندیم بسرا،سیکرٹری افضال طالب،فنانس سیکرٹری شاداب ریاض ،جوائنٹ سیکرٹری صائمہ نوازاورگورننگ باڈی کے نومنتخب ممبران کو مبارکباد دی ہے ۔

(جاری ہے)

وزیرمحنت راجہ اشفاق سرور نے نومنتخب صدر ارشد انصاری اور دیگر عہدیداران کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ امید ہے کہ لاہور پریس کلب کے نومنتخب عہدیدار صحافی برادری کے مسائل کے حل کیلئے اپنی تمام توانائیاں بروئے کار لائیں گے اور نو منتخب عہدیداران پر صحافی برادری نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ اس پرپورا اتریں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں