محکمہ پراسیکیوشن پنجاب کے زیر اہتمام پتنگ بازی کے خلاف چیئرنگ کراس تک ریلی کا انعقاد

جمعرات 28 مارچ 2024 17:33

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) محکمہ پراسیکیوشن پنجاب کے ملازمین نے پراسیکیوٹر جنرل پنجاب فرہاد علی شاہ کی زیر قیادت پتنگ بازی کے خلاف حکومتی مہم کے حق میں لاہور ہائیکورٹ کے قریب پراسیکوشن پنجاب دفتر سے چیئرنگ کراس تک ریلی نکالی ۔ریلی پراسیکیوشن دفتر پنجاب سے شروع ہوئی۔

(جاری ہے)

ریلی میں پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کے ملازمیں نے شرکت کی۔

ریلی کے شرکا نے پتنگ بازی کے خلاف مختلف پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر پتنگ بازی کے خلاف عبارتیں درج تھیں۔پراسیکیوٹر جنرل پنجاب فرہاد علی شاہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پتنگ بازی کی روک تھام کیلئے حکومت کے ساتھ ہیں،یہ ایک خونی کھیل ہے اس سے باز رہیں،ریلی چیئرنگ کراس پر پہنچ کر پرامن طور پر اختتام پذیر ہوگئی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں