پنجاب میں 23 اپریل سے بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گا، ترجمان

جمعہ 19 اپریل 2024 13:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) پنجاب میں 23 اپریل سے بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گا،اپر پنجاب کے علاقوں میں 23اپریل کو ہلکی بارش کا امکان ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 26سے 29اپریل تک اپر پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے،18سے 21اپریل کے دوران بارشوں کا الرٹ پہلے ہی سے پنجاب بھر میں جاری کیا جاچکا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق کسان گندم کی فصل کی کٹائی موسم کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کریں،وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات کے مطابق انتظامیہ چوبیس گھنٹے الرٹ ہے،موسم کی نئی صورتحال سے بھی صوبہ بھر کی ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کردیا گیاہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اے لمحہ بہ لمحہ موسمی صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہے،ریسکیو ادارے ، ضلعی انتظامیہ کے لئے اگلے دس دن انتہائی اہمیت کے حامل ہیں،قدرتی طوفان ، بارشوں سے کم سے کم نقصان ہواس کے لئے ہرممکن کوشش کی جائیگی،نشیبی علاقوں میں نکاسی آب کو بہتر بنایا جائے ،عوام الناس میں موسمی تبدیلیوں بارے شعور اجاگر کرنا ضروری ہے،شہریوں سے گزارش ہے کہ طوفان میں بجلی کے کھمبوں سے دوررہیں،ایمرجنسی میں متعلقہ ضلعی انتظامیہ سے رابطہ رکھیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں