بھارت سے آئے سکھ یاتری کرتار پوراورگورو دوارہ روہڑی صاحب ایمن آباد میں حاضری کے بعد لاہور پہنچ گئ

جمعہ 19 اپریل 2024 19:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2024ء) بھارت سے آئے سکھ یاتری کرتار پور اورگورو دوارہ روہڑی صاحب ایمن آباد میں حاضری کے بعد لاہور پہنچ گئے ۔

(جاری ہے)

ترجمان بورڈعامر حسین ہاشمی نے بتایا کہ سکھ یاتریوں کے کرتار پور صاحب میں دو روزہ قیام کے دوران اپنی مذہبی رسومات ادا کیں اور دلی سکون اورخوشی کے لمحات کو زندگی کی حسین یادوں میں محفوظ کیا اور بعد ازاں گورو دوارہ روہڑی صاحب ایمن آباد بھی حاضری دی اور ماتھا ٹیک کر اپنی عبادات کو انجام دیا ،گورو دواہ روہڑی صاحب پہنچنے پر بورڈ کے ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز رانا شاہد سلیم نے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا ۔

ڈپٹی سیکرٹری ندیم دھریجو اور مقامی سکھ رہنما انکے ہمراہ تھے ۔رانا شاہد سلیم کا کہنا ہے کہ یاتریوں کو اسپیشل بسوں کے ذریے سخت سیکورٹی کے حسار میں لاہورلایا گیا ہے جبکہ میڈیکل ،ریسیکوٹیمیں بھی انکے ہمراہ موجود تھیانکا مزید کہنا تھا کہ یاتریوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں ۔ٹرسٹ بورڈ کا عملہ دن ران انکی خدمت میں مصروف عمل ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں