پنجاب بھر کے چڑیا گھروں کو پلاسٹک فری زون بنانے کا فیصلہ

جمعہ 19 اپریل 2024 20:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2024ء) محکمہ وائلڈ لائف نے لاہور سمیت پنجاب بھر کے چڑیا گھروں کو پلاسٹک فری زون بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ڈی جی وائلڈ لائف نے اس سلسلے میں تمام چڑیا گھروں کی انتظامیہ کو ہدایات پر مبنی مراسلہ جاری کر دیا ہے جس میں ڈی جی وائلڈ لائف نے چڑیا گھروں کی حدود میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے اور چڑیا گھروں میں پلاسٹک بیگ لانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے اور اس حوالے سے چڑیا گھروں کے باہر آگاہی بینرز نصب کرنے کی بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں