ادارہٴ نظریہٴ پاکستان کا پاکستان آگہی پروگرام

جمعہ 19 اپریل 2024 21:48

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2024ء) گورنمنٹ مسلم ماڈل ہائی سکول‘ اردو بازار‘ لاہورکے طلبااور اساتذہٴ کرام نے ادارہٴ نظریہٴ پاکستان کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور نیو فرینڈز پبلک ہائی سکول‘ چوہنگ‘ لاہوراورشفاء اینڈ شعور ہائی سکول‘ ٹھوکر نیاز بیگ‘ لاہورکے طلبا و طالبات اور اساتذہٴ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ، جوہر ٹائون‘ لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔

(جاری ہے)

دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹ نے گورنمنٹ ماڈل گرلز ہائی سکول‘ شاہراہ ایوان تجارت‘ لاہور‘ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول‘ وحدت کالونی‘ لاہور‘ گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ برائے خواتین‘ دہلی گیٹ‘ لاہور‘ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ نیپئرروڈ‘ لاہور اور Blessed ہائی سکول‘ اعوان ٹائون‘ لاہورکا وزٹ کیا۔ مذکورہ بالا تعلیمی ادارے میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبا و طالبات کی مجموعی تعداد244تھی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں