ایل ڈی اے ٹیموں کا جوہر ٹاون سی بلاک نزد پی آئی روڈ پرتجاوزات کے خلاف آپریشن ، پبلک یوٹیلیٹی سائٹ سے تجاوزات و جھگیاں ختم کر کے جگہ واگزار کروا لی

جمعہ 19 اپریل 2024 22:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) ایل ڈی اے ٹیموں نے گزشتہ روز جوہر ٹاون سی بلاک نزد پی آئی روڈ پرتجاوزات کے خلاف آپریشن کر کے پبلک یوٹیلیٹی سائٹ سے تجاوزات و جھگیاں ختم کر کے جگہ واگزار کروا لی۔

(جاری ہے)

ایل ڈی اے ٹیموں نے پلاٹ نمبر308 سی جوہر ٹاون پبلک یوٹیلیٹی سائٹ سے تجاوزات ہٹا دیں،کروڑوں روپے مالیت کی16 کنال اراضی پر پرائیویٹ افراد نے جھگیاں بنا کر قبضہ کر رکھا تھا۔ڈائریکٹر ہائوسنگ سیون ایل ڈی اے معظم رشید کی نگرانی میں ایل ڈی اے ٹیموں نے کارروائی کی،آپریشن میں ایل ڈی اے انفورسمنٹ ونگ اور پولیس نے شرکت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر ایل ڈی اے کی پراپرٹیز پر نگرانی کا عمل سخت کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں