مسابقتی کمیشن نے مہنگی مرغی کے معاملے پر اسٹیک ہولڈرز سے جواب طلب کر لیا

ہفتہ 20 اپریل 2024 15:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2024ء) مسابقتی کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں مہنگی مرغی کے معاملے پر اسٹیک ہولڈرز سے جواب طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

محکمہ لائیو اسٹاک حکام کے مطابق مرغی مافیا واٹس ایپ گروپس پر ریٹ نکالتے ہیں، پچھلے چند روز میں مرغی کی فی کلو قیمت 200 روپے تک بڑھائی گئی۔محکمہ لائیو اسٹاک حکام کے مطابق پولٹری فارمرز اور ٹریڈرز کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے، دونوں سے اسٹاکس کا ڈیٹا منگوا لیا گیا ہے۔حکام کے مطابق پنجاب حکومت نے بھی اس گٹھ جوڑ کا نوٹس لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں